ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نگیٹورپورٹ اورکووڈعلامات رکھنے والوں کوبھی بیڈ کی سہولت:سدھاکر

نگیٹورپورٹ اورکووڈعلامات رکھنے والوں کوبھی بیڈ کی سہولت:سدھاکر

Sat, 01 May 2021 11:07:13    S.O. News Service

بنگلورو، یکم مئی (ایس او نیوز)ریاستی وزیربرائے صحت ومیڈیکل تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کورونامتاثرین کے لیے ایک راحت کی خبرسنائی ہے۔کہاکہ آرٹی۔پی سی آراورریپیڈاینٹی جن ٹیسٹ کے بعد رپورٹ اگرنگیٹیوآئی اوراس متعلقہ فرد میں کوروناکی علامت پائی گئیں تو ایسے شخص کو حکومت کی جانب سے بیڈفراہم کرتے ہوئے علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حال ہی میں چند معاملات ایسے پیش آئے ہیں کہ آرٹی۔سی پی سی آراورریپیڈاینٹی جن دونوں ٹیسٹ کئے جانے نیزکووڈکی علامات ہونے کے باوجودرپورٹ نگیٹیوآرہی ہے۔ایسے معاملات کوسنڈرومک طریقہ کاربروئے کارلاتے ہوئے متاثرہ کواسپتال میں اڈمٹ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی صلاح پر پیشنٹ نمبردینے کافیصلہ کیاگیاہے۔


Share: